فواد چوہدری نے انتہائی متنازع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ایک ‘پورنوگرافک بُک’ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کی بنیادی تھیم پورنو گرافک فلموں والی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے ریحام خان کی متنازع کتاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب یا تو سنی لیونی لکھ سکتی تھیں یا ریحام خان، ریحام خان نے لکھ دی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت ریحام کی شہرت کسی پورنو ناول لکھنے والی خاتون سے زیادہ نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریحام کو کوئی دھمکی نہیں دی، وہ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے مریم اورنگزیب کے بارے میں کہا کہ انہیں پاکستان کی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں پتا ، اگر وہ چار کتابیں پڑھ لیں تو جان جائیں کی ان کی لیڈر شپ کا سیاست میں کتنا قبیح کردار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کئی باتیں ایسی کی ہیں جو قابل اشاعت نہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں