بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ان کو لوگوں کو بہترین انداز میں جواب دینا بھی بخوبی آتا ہے۔ اداکار کو سوشل میڈیا پر عموماً تعریفوں کے ساتھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم وہ اپنے زبردست جواب سے تنقید کرنے والے کو چپ کروانا جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ سوشل میڈیا پر کافی فعال بھی رہتے ہیں، وہ عموماً ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ان سے سوالات کر سکیں۔ تاہم اس بار شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر سامنے آئے نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے شائقین کو ان سے سوال پوچھنے کا موقع دیا۔ جس کے بعد مداح ان سے مزاحیہ اور معلوماتی سوالات پوچھتے نظر آئے۔ ایک مداح سے شاہ رخ سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے اتنی جلدی شادی کیوں کرلی؟ جس پر شاہ رخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی لو اور لک ٟپیار اور قسمتٞ کبھی بھی آ جاتے ہیں، اور یہ دونوں گوری کے ساتھ زندگی میں جلدی ہی مل گئے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 میں ہوئی جب شاہ رخ صرف 25 سال کے تھے جبکہ گوری کی عمر 21 سال تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں