• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پرویز مشرف نے عیدالفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا

پرویز مشرف نے عیدالفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

جمعرات کواے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی، پرویز مشرف الیکشن 2018 میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں چترال، جھنگ، گوادر اور کراچی سے الیکشن لڑیں گے، جہاں ضرورت پڑی، اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائےگی۔

ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ جمعرات کو سپریم کورٹ پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنائے گی، پرویز مشرف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ ہمارے خلاف آیا تب بھی پرویز مشرف واپس آ کر انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی عمل کے ذریعے سسٹم کا حصہ بننا چاہتی ہے، غیر سیاسی عمل پر یقین نہیں رکھتی۔ پرویز مشرف کو آئندہ ملک کا صدر بنانے کی ڈیل کی باتیں درست نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پریس کانفرنس سے ڈاکٹر فقیر حسین بخاری نے بھی خطاب کیا،انتخابی تیاریوں اور امیدواروں کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply