• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسٹس (ر) دوست محمد نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

جسٹس (ر) دوست محمد نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر) دوست محمد کو نگراں  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر کر دیا،الیکشن کمیشن نے اتفاق رائے کے بعد اعلان کیا۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے  اجلاس میں نگراں  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تقرر کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق جسٹس (ر) دوست محمد نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پختونخوا کیلئے 4 نام دیئے گئے تھے، فیصلہ الیکشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے حکومت کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ خان کے نام دیئے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کے نام دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کے بعد 4 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے بھجوائے گئے افراد کے کوائف بھی منگوائے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply