آزادی کپ،قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر سے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اور ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔قبل ازیں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور نے ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کی تھی۔ڈیوپلیسی نے کوچ اینڈی فلاور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان آکر کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔کپتان فاف ڈیوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور کے ہمرا ہ ورلڈ الیون کے دیگر کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔بعد ازاں پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کو تیار ہے۔سرفرازنے کہا کہ انھیں زمبابوے کے خلاف سیریز اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل کے بعد ایک اور تاریخی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔خیال رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تاہم زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ ضرور کیا تھا جو بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ناکافی ثابت ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل حکام نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے رواں سال پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کیا اور اب ورلڈ الیون تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ چکی ہے۔ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان تین میچوں کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply