• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوہاٹ:انڈس ہائی وے پر مسافروین میں آگ لگنے سے 5افراد جاں بحق

کوہاٹ:انڈس ہائی وے پر مسافروین میں آگ لگنے سے 5افراد جاں بحق

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرخواصی بانڈہ کے قریب  مسافروین پشاورسے ڈی آئی خان جارہی تھی کہ ٹرک سے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اورآتشزدگی سے 5 افراد جھلس کرجاں جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مسافر کوچ میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاجہاں شناخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق مسافرکوچ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ انڈس ہائی وے پر گیس لیک ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *