• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جی سیون وزرا خزانہ اجلاس، امریکی محصولات پر تنقید، تجارتی جنگ کی تنبیہ

جی سیون وزرا خزانہ اجلاس، امریکی محصولات پر تنقید، تجارتی جنگ کی تنبیہ

جی سیون گروپ کے ناراض وزرائے خزانہ نے امریکا کے وزیرِ خزانہ سٹیو مونچن کو امریکا کی جانب سے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ فرانس کے وزیرِ خزانہ نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محصولات امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے جو کہ ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور دیگر جگہوں پر امریکی کمپنیوں کو درپیش رکاوٹوں کے بارے میں بھی شکایت کی۔ سٹیو مونچن نے اس بات کی تردید کی امریکا نے عالمی معیشت کی قیادت چھوڑ دی ہے۔ان کے مطابق  انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جذبات کو دوسرے ممالک تک پہنچا دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply