سورج کو 50 ڈگری بخار کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جب کہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply