• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پلوامہ حملہ:پاکستان کاکشیدگی کےخاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

پلوامہ حملہ:پاکستان کاکشیدگی کےخاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد: پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو بھارتی الزامات اور دھمکیوں پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کرلیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارت تحقیقات کے بغیرپلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہا ہے ،بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے ، ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حملہ آورکشمیری تھا لیکن بھارت نے الزام پاکستان پرلگا دیا ،پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی مداخلت کرے ، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جوسنگین غلطی ہوگی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیرخارجہ نے خط فوری طورپرسلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچانے اور اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply