افغانستان کے شہر جلال آباد کے سٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 45زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے اس وقت کئے گئے جب سٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ جاری تھا۔ دھماکوں کے وقت سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہتر لام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔ طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں