مصر کے معروف صحافی محمود سعد نے انکشاف کیا ہے کہ ان سمیت پورا خاندان کم علمی کے باعث 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا، اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں ایک قصائی کی دکان ہوا کرتی تھی جہاں سے ان کی والدہ گوشت خرید کر لاکر گھر میں سب کو کھلایا کرتی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ 20سال تک جاری رہا،پھر ایک دن جب ان کی والدہ قصائی سے گوشت لینے گئی تو کیا دیکھتی ہیں کہ وہ دکان جہاں سے وہ گوشت لیا کرتی تھی بند ہے۔صحافی محمود سعد کے مطابق ان کی والدہ نے جب دکان کی بندش کی وجہ دریافت کی تو پتہ چلا کہ اس دکان سے گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں