• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا کااقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے علیحدہ ہونے کا اعلان

امریکا کااقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے علیحدہ ہونے کا اعلان

امریکا اوراقوام متحدہ آمنے سامنے آگئے،امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے ممبران پر منافق کا الزام لگایا اور کونسل کی ممبرشپ بھی چھوڑ دی۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی مائیک پومپیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یواین کونسل برائے انسانی حقوق پرالزام عاید کیا کہ امریکا انسانی حقوق کا مذاق اڑانے  والے ادارے میں مزید نہیں رہ سکتا۔

امریکا نے کونسل پر اسرائیل مخالف ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں امریکی فیصلے پر کہا وہ چاہتے ہیں کہ امریکا کونسل کا ممبر رہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے امریکی فیصلے کو مایوس کن قراردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply