• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن ازخودنوٹس پرجسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

الیکشن ازخودنوٹس پرجسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

سپریم کورٹ کے الیکشن ازخودنوٹس پر23 فروری کی سماعت کے حکمنامے میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔

اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ نےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ کا اختلافی نوٹ میں کہنا تھا کہ عدلیہ کے اندر سے اور عوام کی جانب سے جج کی آڈیو لیک پر کوئی آفیشل جواب نہیں دیا گیا۔آڈیو لیک کی تحقیقات تک مذکورہ جج کو بنچ میں شامل کرنا غیر مناسب ہے۔آڈیو لیک سے متعلق ریفرنس دائر ہونے کی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔سینئر ججز کو بنچ میں شامل نہ کرنا بھی درست نہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جسٹس منصورعلی شاہ کاکہنا تھا کہ بنچ کی تشکیل چیف جسٹس کا اختیار ہے۔بنچ سے خود کو الگ نہیں کر رہا تاہم از خود نوٹس لینے پر تحفظات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply