نیب کرپشن کو فروغ نہیں دینےدیگا،چیئرمین

قومی احتساب بیورو  نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہا کہ  ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر کارفرما ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، جمہوریت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتے جو جمہوریت کے لبادے میں کرپشن کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اب کرپشن کو فروغ نہیں دینے دے گا، یہ آخری فیصلہ ہے، بدعنوان عناصر کیخلاف عدم برداشت اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب حکومتی اور ریاستی ادارہ ہے، یہ باہر سے نہیں آیا، اسے اختیارات مقننہ نے دیئے ہیں، نیب کا اصول یہی ہے کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ نیب کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں، جب عوام کی خدمت نہیں ہو گی تو جمہوریت کی بقا بھی خطرے میں ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت خرچ کرنے کا پوچھ لیا جائے تو یہ زیادتی نہیں، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تحقیقات شروع کرنے اور بند کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply