کلین شیو یا داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش

داڑھی مرد کی شخصیت کو منفرد بنانے وال اایک اہم تحفہ مانا جاتاہے جسے کئی سالوں سے فیشن کی روز بدلتی دنیا میں بھی تسلیم کیا جانے لگا ہے۔ سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کلین شیو اور داڑھی والے چہرے دونوں ہی اس صورت میں زیادہ پرکشش دکھائی دیتے ہیں جب وہ نایاب ہوں، اس مطالعے کے لئے 1453 خواتین اور 213 مروں سے پوچھا گیا کہ وہ مردوں کے چہرے کے مختلف نمونوں کی درجہ بندی کریں ۔ان علاقوں میں جہاں داڑھی کا رواج کم تھا وہاں مردوں اور خواتین دونوں نے ہلکی اور مکمل گھنی داڑھی کو پرکشش قرار دیا۔ پسندیدگی کے اعتبار سے کلین شیو چہرے عام پائے جانے کی وجہ سے کم پرکشش لگے، تاہم جہاں یہ کم تھے وہاں انہیں پسند کیا گیا ۔ آج کل مرد حضرات کلین شیو کے بجائے داڑھی کے ساتھ خود کو زیادہ ہینڈسم محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فیشن انڈسٹری ہو یا شوبز انڈسٹری ، اداکار ہوں یا ماڈلز، داڑھی کے ساتھ ہی زیادہ نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عام افراد بھی کلین شیو سے داڑھی رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اگر آپ اب بھی داڑھی اور مردوں کی شخصیت کو لے کر شش و پنج میں ہیں تو ان اداکاروں اور ماڈلز کو دیکھ لیں جس سے آپ کو داڑھی یا کلین شیو کے انتخاب میں آسانی ہو جائی گی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply