اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی معاہدہ طے

غزہ کی پٹی پر گزشتہ دنوں کی شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس پر اسرائیل اور حماس نے عملدرآمد شروع کر دیا۔گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے تھے، جبکہ پانچ منزلہ عمارت بھی تباہ کر دی گئی۔ حالیہ کشیدگی کے دوران حماس کےایک سو اسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ سے اسرائیل پر ایک سو اسی راکٹ اور مارٹر داغے گئے۔ گزشتہ چار ماہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک سو پینسٹھ فلسطینی شہےد ہو چکے ہےں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply