نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کهو سہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کمرہ عدالت میں موجود ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق، راجا ظفرالحق، رانا ثنااللہ، احسن اقبال، مریم اورنگ زیب بهی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کے معالج ڈاکٹر لارنس کے خط کا حوالہ دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا ہمیں یہ بتائیں کہ ان کی جانب سے لکھے گئے خط کی کیا قانونی حیثیت ہے؟۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply