باجی عاملہ “سو لفظی کہانی “

باجی! دیکھو عمرفاروق کو کیا ہوا ہے ؟
دونوں میاں بیوی ہانپتے ہوئے حجرے میں داخل ہوئے۔۔۔
آپ خدا واسطے کچھ کریں۔۔۔ بڑی مرادوں سے ہوا ہے،
ابھی دم کرتی ہوں ۔۔۔باہر بیٹھو تم دونوں،
باجی دو گھنٹے ہوگئے ہیں بچے کی آواز نہیں آئی۔۔
وہ غائب ہو کر اللہ میاں کے پاس چلا گیا ہے۔۔۔
کیا۔۔۔۔؟؟؟
جلدی سے ایک گائے یا بچھڑا لاؤ ۔۔۔میں واپس بلاتی ہوں اسے،
ایسا ہوسکتا ہے۔۔؟؟
ہاں۔۔۔۔
دونوں میاں بیوی کو تشویش ہوئی تو پولیس کو بلا لائے۔۔۔
نشاندہی پر بچہ ایک اتائی ڈاکٹر سے برآمد ہوا، جو” باجی عاملہ مسرت “نے انہیں فروخت کر دیا تھا!!!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply