مراکش کا 100 سالہ پرانا سیرامک آرٹ سکول /منصور ندیم

مراکش شہر صافی میں موجود 120 سالہ قدیم تہذیبی School of Ceramic Art, سے منسوب یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا تھا۔ مراکش 8 ہزار سال قبل مسیح پرانی تاریخ اور تہذیب رکھنے والا ملک ہے، قدیم دور میں یہ ماریطانیہ کہلا تا تھا۔ ویسے آج ماریطانیہ نام کا ایک اور ملک بھی مراکش کے قریب ہی واقع ہے۔ ماضی میں شمالی افریقہ اور مراکش عظیم رومی سلطنت کا حصہ بھی رہے ہیں اور رومی سلطنت میں مراکش کا علاقہ Mauretania Tingitana کہلاتا تھا ۔ پانچویں صدی میں رومی سلطنت کے زوال کے بعد وینڈلز، وزیگوتھ اور بازنطینی یونانیوں نے اس سرزمین پر قبضہ کیا۔ مذہب اسلام کے بعد ساتویں صدی میں عرب افواج شمالی افریقہ کو فتح کرتے ہوئے مراکش پہنچیں تھیں، پھر سنہء 670 میں خلافت امویہ کا جرنیل عقبہ بن نافع شمالی افریقہ کی ساحلی پٹی میں فتوحات حاصل کرتے کرتے مراکش پہنچا اور سنہء 683 تک موجودہ مراکش کا تقریبا تمام علاقہ فتح کر لیا تھا۔

2-اس فتح کے بعد مراکش میں اسلامی ثقافت اپنے عروج پر پہنچی اور مقامی بربر آبادی کی اکثریت نے اسلام قبول کر لیا۔ بنو امیہ کے زوال کے بعد خلافت عباسیہ کا دور آیا جس میں مراکش مرکزی حکومت کی دسترس سے نکل گیا اور ادریس بن عبداللہ نے ادریسی سلطنت قائم کردی۔ ادریسیوں نے فاس کو اپنا دارالحکومت قرار دیا اور مراکش کو تعلیم و ہنر کا مرکز بنادیا۔ مراکش بربروں کی دو بادشاہتوں کے درمیان اپنے عروج پر پہنچ گیا جو ادریسیوں کے بعد قائم ہوئیں۔ پہلے مرابطین اور بعد ازاں موحدین کے دور میں مراکش تمام شمال مغربی افریقہ اور اندلس کے بیشتر حصے کا حکمران بن گیا۔ اسلامی اسپین میں اشبیلیہ اور غرناطہ جیسے شہر یورپ میں علم و ہنر، سائنس، ریاضی، علم فلکیات، جغرافیہ اور طب کے مراکز تھے۔

تاریخ کاسلسلہ طویل ہے بعد ازاں عیسائیوں یہاں غلبہ حاصل کیا اور مسلم ثقافت کی ہر نشانی کو ختم کرنے کے لیے اندلس کا ہر کتب خانہ تباہ کر دیا جس کے باعث ہزاروں انمول کتابیں ضائع ہوگئیں۔ مگر بہر حال مراکش فنون روایات و ثقافت سے کسی نہ کسی درجے جڑا رہا ۔ ابھی پچھلے دنوں مراکش کے شہر صافی میں دنیا کے پہلے سیرامک ​​کے ادارے یا انسٹیٹیوٹ کہہ لیجئے، کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر، شہر صافی کے قومی میوزیم کے تعاون سے، تین ڈاک ٹکٹوں پر مشتمل ایک یادگاری مقالہ جاری کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

میموریل پیپر میں ایک ایسی پینٹنگ کی نمائش کی نمائندگی بھی کی گئی ہے جس میں اس دور کی منظر کشی کی گئی تھی جو اسوقت ” اگست 1920 میں صافی میں بنائے جانے والے پہلے سیرامک ​​اسکول میں آرٹ کی تدریس کے ہال کی تصویر ہے۔ جس میں اس عہد میں طلبا کو نشستی ہال میں تعلیم لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply