امریکی حملوں کے خلاف شامی عوام سڑکوں پر

شام کے عوام بہادر ،نہتے اور غیور عوام نے آج صبح دمشق کی سڑکوں پر نکل کر شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت کی مذمت کی اور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں شام کے جھنڈے تھے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف نعرے لگائے اور شام پر حملے کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

شامی مظاہرین نے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت میں شام کی فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر تاکید کی۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں آج صبح ہونے والے مظاہرے نے دکھا دیا کہ شامی عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں اور انہوں نے اپنے اتحاد و یکجہتی سے جس طرح داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی اس بار ان کے حامی ممالک کو بھی شکست سے دوچار کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 4 بجے شام پر میزائلی حملہ کیا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply