• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مظفر گڑھ: سیاسی غنڈوں کا تعلیمی ادارے پہ حملہ ۔۔۔ مکالمہ خصوصی

مظفر گڑھ: سیاسی غنڈوں کا تعلیمی ادارے پہ حملہ ۔۔۔ مکالمہ خصوصی

مکالمہ نے جناب رضوان خالد چوہدری سے رابطہ کیا جنھوں نے تفصیلات دیتے ہوے کہا کہ میں بین الاقوامی سٹینڈرڈ کا تعلیمی ادارہ علاقے کے بچوں میں تعلیم کے فروغ کیلئیے بنا رہا ہوں جس کیلئیے پانچ کروڑ کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ سیاسی کھر خاندان نے اسے اپنے لئیے ایک چیلنج سمجھا اور مسلسل میرے خلاف سازش کرتے رہے۔ آج جب کالج تکمیل کے قریب ہے تو ان سے برداشت نا ہو سکا۔ کل ایم این اے رضا ربانی کھر کالج کی وڈیو بناتے رہے جس پہ میں نے فورا سوشل میڈیا پہ لوگوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا۔ آج جب میں کالج کیلئیے سولر پینلز کی خریداری میں مصروف تھا تو رضا ربانی کھر نے اپنے کچھ غنڈوں اور ریلوے پولیس سے دو اہلکاروں کے ہمراہ کالج پہ حملہ کر دیا۔ انھوں نے نا صرف کالج کی جانب جانے والا رستہ توڑ دیا بلکہ کالج کی عمارت میں داخل ہو کر شیشے توڑ دئیے۔

رضوان چوہدری نے مزید کہا کہ زمین ریلوے سے لیز پہ لی گئی ہے اور ریلوے پولیس کے آئی جی نے کنفرم کیا ہے کہ ریلوے حکام نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا۔ رضوان چوہدری اس موقع پہ کافی افسردہ تھے کہ انکے ایک تعلیمی منصوبے کی راہ میں یوں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں البتہ وہ پرعزم تھے کہ یہ منصوبہ جاری رہے گا۔

مکالمہ نے رضا ربانی کھر اور حنا کھر سے رابطے کی کوشش کی تاکہ انکا موقف لیا جا سکے لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔ البتہ وہ چاہیں تو مکالمہ انکے موقف کو بھی پبلش کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان جہاں اچھی تعلیم ایک خواب ہے، وہاں ایک پسماندہ علاقہ میں بین الاقوامی معیار کی ایک تدریس گاہ کا قیام اور طلبہ کیلئیے سکالرشپس کے مواقع یقینا رضوان خالد اور انکی ٹیم کی بہترین کاوش ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔ سوشل میڈیا پہ عوام نے ایسے منصوبے پہ حملے کو باعث شرم اور ایسا جرم قرار دیا ہے جو آئندہ نسلوں کے خلاف ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply