• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں: شہباز شریف

ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی کرتےرہیں گے، عوامی فلاح و بہبود کےترقیاتی منصوبے بنائے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، ن لیگ نےخدمت کی سیاست کی،مخالفین الزامات کی گرداڑاتے رہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کرنیوالے دوسرے ممالک کیا سوچتے ہوں گے، یہ بات جھوٹےالزامات لگانے والوں کوسوچنا چاہئے۔

گذشتہ روز بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے میں عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،نیازی صاحب نےعوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے کے پی کاحلیہ بگاڑ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ دیانتداری سے بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا ہے ، عوام کے 2013 کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی، آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل بھی ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply