کراچی:کراچی کی احتساب عدالت نے میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔
جمعے کو کراچی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم اور ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹر نے عدالت سے علاج کی غرض سے دبئی جانے کی اجازت کی درخواست کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرعاصم خود ایک اسپتال کے مالک ہیں اور یہاں بھی فزیوتھراپی کی سہولت موجود ہے۔عدالت نے جناح اسپتال سے ڈاکٹرعاصم کے مرض سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دے دی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کو اس مرتبہ بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دے رہے ہیں لیکن آئندہ اجازت رپورٹس سے مشروط ہوگی،عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں