سعودی عرب میں دو بحرینیوں کو پھانسی دے دی گئی

سعودی عرب کی عدالت نے بحرین کے دو نوجوانوں کی پھانسی کی توثیق کر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دو نوجوانوں کو “ملک فہد” نامی پل کو گرانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ ان دونوں بحرینی نوجوانوں پر 2015 میں سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے ملک فہد پل کو منہدم کرنے کا الزام ہے۔

اس عدالتی حکم کے بعد “جعفر سلطان” اور “صادق سمیر” کو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں سعودی عرب کی سپریم کورٹ میں اس حکم کے بارے میں بات کرنے کا حق حاصل ہے۔

بحرین کے ان دونوں نوجوانوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر محرک حکم قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ان بحرینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر اعتراف جرم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ امر قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی علاقائی اور بین الاقوامی تنظیمیں سعودی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتی رہی ہیں لیکن بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ کی معنی خیز خاموشی کے باعث سعودی حکمران اپنی من مانی کرتے ہوئے کئی غیر منصفانہ فیصلے کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply