• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی

چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی

چین نے بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

اطلاع کے مطابق بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ماہِ دسمبر کے اواخر میں ملک میں داخل ہونے والے بعض مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکن ائیر لائنز فضائی کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے اواخر اور فروری کے آغاز میں ڈلاس فورٹ ورتھ سے شنگھائی کے لئے متوقع چھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ ائیر لائنز نے بھی رواں مہینے کے اواخر میں سان فرانسسکو سے شنگھائی کے لئے متوقع 6 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

چین ماہِ فوری کے آغاز میں موسم سرما اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں میں ہے اور ملک میں دوبارہ سے بڑھتے ہوئے کووِڈ۔19 کیسوں کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بیجنگ انتظامیہ نے ملک میں داخل ہونے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد کو 75 فیصد تک محدود کر دیا ہے اور پرواز سے قبل اور چین پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگا دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply