• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شام میں امریکہ کا ڈرٹی گیم، تیل کی لوٹ مار کا نیا طریقہ

شام میں امریکہ کا ڈرٹی گیم، تیل کی لوٹ مار کا نیا طریقہ

امریکہ شام کے تیل کو آزادانہ طور پر لوٹنے کے لیے حسکا صوبے میں ایک ریفائنری بنا رہا ہے۔

اس سے پہلے امریکہ شام کے آئل ٹینکرز کو لوڈ اور لوٹتا رہا تھا اور اب اس نے اپنے زیر کنٹرول ملیشیا گروپ کے ساتھ مل کر حسکا میں ایک ریفائنری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ مقامی حکام نے بتایا کہ قابض امریکی فوجیوں نے شام کی ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ مل کر حسکا کے رامیلان آئل فیلڈ میں ایک ریفائنری کی تعمیر شروع کر دی ہے جو روزانہ 3000 بیرل تیل کو صاف کرے گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک بار جب اس ریفائنری کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو آنے والے ہفتوں میں مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر تیل کی لوٹ مار شروع ہو جائے گی۔

امریکہ کے اس اقدام سے شام میں اس کی موجودگی کے پیچھے اس کے عزائم مزید واضح ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے شروع میں، امریکی عسکریت پسند شام سے لوٹے گئے تیل سے لدے کچھ ٹرکوں اور 79 ٹینکروں کے ساتھ شمالی عراق میں داخل ہوئے۔

امریکی فوج شام کا تیل ایسی حالت میں اسمگل کر رہی ہے کہ شامی عوام کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور بعض اوقات ٹرکوں میں ایندھن بھرنے کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شامی حکومت نے ملک کے شمال مشرق اور جنوب مشرق میں امریکی دہشت گردوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ امریکی ڈاکو شام کے بیشتر آئل فیلڈز کے قریب تعینات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply