خواتین کیلئے انتہائی ضروری 13 وٹامنز

صحت مند ذہن و بدن کے لئے وٹامنز اور منرلز بہت اہم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خواتین کی اکثریت زیادہ نہیں تو کم از کم ایک غذائی اجزا کی کمی کا ضرور شکار ہوتی ہیں۔ 13ایسے وٹامنز ہوتے ہیں جن کی خواتین کو ضرورت ہوتی ہے۔ان وٹامنز کوتمام خواتین کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانا چاہئے۔ اگرخواتین میں وٹامن کے ، ڈی اور کیلشیم کی کمی ہوجائے تو پوسٹ مینو پاس جس کے باعث آگے جا کر اوسٹیوپروسس کی بیمار ی لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ جیسے وٹامن اے اور سی کی کمی سے آنکھوں کے نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔ وٹامن سی سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچائو ممکن ہوتا ہے۔ وٹامن اے اور ای صحت مند خلیوں کی حفاظت او رخلیوں کی تبدیلی کو روکتے ہیں۔

نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کی ریسرچ کے مطابق وہ لوگ جو اپنی غذا میں اے ،ای اور سی وٹامنز نہیں لیتے تو انہیں بڑی عمر میں موتیا اور میکولر ڈی جنریشن کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔ اے اور ای وٹامن جلد کے کینسر اور ایجنگ کے مسائل سے بچاتے ہیں۔ انڈے، ڈیری مصنوعات اور مشروم سے وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی سورج کی روشنی بھی اس کا بہترین ذریعہ ہے۔ مرد و خواتین کی اکثریت وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتی ہے۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت، دماغی کارکردگی، موڈ کی خرابی کو روکنے اور ہارمونل توازن کے لئے ضروری ہے۔  وٹامن کے ہڈیوں کی نشوونما اور مضبوطی ، خون کے جمنے اور دل کے امراض سے بچاتاہے۔ بہت سی خواتین میں ا س قیمتی غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وٹامن کے کی کمی سے بچنے کے لئے ہرے پتوں والی سبزیاں، بروکلی، بندگوبھی، مچھلی اور انڈے کا استعمال ضرور کریں۔ بی وٹامنز اور فولیٹ خواتین کے میٹابولزم ، تھکاوٹ سے بچائو اور کارکردگی میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کیلوریز کا درست استعمال کرنے میں بھی کارآمد رہتے ہیں۔ مچھلی، گوشت، دودھ ، دہی اور انڈے کے استعمال سے وٹامن بی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply