جسم پر تل کی موجودگی معمولی نہیں،تحقیق

ہمارے جسم پر کئی جگہ پر تل ہوتے ہیں لیکن کیا یہ بلاوجہ ہی ہوتے ہیں یا ان کا کوئی مقصد بھی ہوتا ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سفر اور کچھ انہیں دولت کی نشانی بتاتے ہیں، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرین کی جسم میں مختلف جگہوں پر تل کے بارے میں کیا رائے ہے۔
ماتھے یا کنپٹی پر تل:

اگر آپ کے ماتھے یا آس پاس تل ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں کافی سفر کریں گے۔ کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اس کی وجہ سے کوئی ایسی نوکری مل سکتی ہے جس میں آپ کو سفر کرنے کے مواقع ملیں گے۔
بھنووں کے درمیان: اس جگہ پر تل کا مطلب ہے کہ آپ کو نوکری میں کافی ترقی ملے گی اور آپ کی تنخواہ بھی اچھی رہے گی۔

پلک پر تل:

ایسے لوگوں میں لیڈر شپ کوالٹی ہوتی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی محنت سے دوسروں کے لئے مثال قائم کرتے ہیں۔
اوپر والے ہونٹ پر تل: ایسے لوگ اپنے کھانے اور کپڑوں کے بارے میں بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی ابلاغہ عامہ کی خصوصیات بھی بہت اچھی ہوتی ہیں۔

گالوں پر تل:

اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کثیر دولت ملے گی اور آپ کی نوکری میں آپ کی پوزیشن بہت مستحکم ہو گی۔

ہتھیلی پر تل:

اگر آپ کا تل ہتھیلی میں ہے تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ آپ کو کبھی بھی پیسوں کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔ اگر تل ہتھیلی کے اوپر یعنی چھت پر ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں مینجمنٹ کی صلاحیت بہت اچھی ہے اور آپ بآسانی پیسے کما سکتے ہیں۔

پاﺅں پرتل:

Advertisements
julia rana solicitors london

ایسے لوگ سفر کے معاملے میں بہت خوش قسمت ہوتے ہیں اور دنیا بھر کا سفر کرتے ہوئے مزے مزے کے کانٹی نینٹل کھانے
انجوائے کرتے ہیں۔ یہ اپنے دفتر اور کام میں بھی اچھی دسترس رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply