عورتوں کے لئے ممنوع جزیرہ

جاپان میں قدیم مذہبی حیثیت رکھنے والے جزیرے اوکینوشیما میں جہاں عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے اسے اقوامِ متحدہ کے ادارے یو نیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے دیا ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئی جہاں سمندر میں جانے والوں کی خیریت کے لیے دعا کی جاتی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب یہ عبادت گاہ تعمیر کی گئی تھی اوکینو شیما پر سمندر میں جانے والے جہازوں اور چین اور کوریا کے لوگوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے دعا کی جاتی تھی۔اس جزیرے پر ہزاروں نوادارات بطور تحفہ لائے گئے جن میں کوریا سے لائی جانے والی سونے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اس جزیرے پر ہر سال میں صرف ایک دن کے لیے لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ یہ قدیم روایت ہے جو اب بھی قائم ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply