• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا موسمیاتی جہنم کی جانب بڑھ رہی ہے،اور ہمارا پاؤں ایکسیلیٹر پر ہے’انتونیوگوتریس

دنیا موسمیاتی جہنم کی جانب بڑھ رہی ہے،اور ہمارا پاؤں ایکسیلیٹر پر ہے’انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں حالات سنگینی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا موسمیاتی جہنم کی شاہراہ پر ہے اور ہمارا پیر ایکسلیریٹر پر ہے ۔

مصر میں جاری موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 27 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے موسماتی تبدیلی کے اس مقام کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں سے واپس پلٹنا نا ممکن ہو جائے گا۔

انہوں نے اجلاس میں موجود سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی ایک مختلف ٹائم لائن اور پیمانے پر ہے۔ یہ ہمارے دور کے مسئلے کو واضح کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ناقابل قبول اور غیر معمولی ہے۔ اسے پس پشت ڈالنا خود کو شکست دینے جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت کے فروغ کیلئے ای کامرس کا فروغ لازمی ہے،موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونیوالے ممالک کی مدد کرنا ہو گی، وزیراعظم

سیکرٹری جنرل یو این نے عالمی رہنماوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو عالمی حدت کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے یا اجتماعی خودکشی میں سے کسی ایک کے سخت انتخاب کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سب کے لیے ہدف قابل تجدید اور سستی توانائی فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ اور چین سے خاص طور پر اس کی رہنمائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اخلاقی طور پر لازم ہے کہ زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک کمزور ممالک کی مدد کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply