صرف 8ماہ میں قرضے 22.9 ٹریلین ؟

وفاقی حکومت کا قرضہ صرف 8ماہ میں 2.2 کے نیٹ اضافے کے ساتھ 22 اعشاریہ 9 ٹریلین تک پہنچ گیا۔ جو رواں مالی سال کے آغازپرپارلیمنٹ کے منظورکردہ سالانہ بجٹ خسارے کی حدسے کہیں زیادہ ہیں۔ سٹیٹ بینک سے جاری رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے عرصے کے حکومتی قرضے کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے ضرورت سے کئی زیادہ قرضہ لیا۔ حکومتی قرضے کی شرح میں یہ اضافہ جون 2017کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 3فیصد زائد ہے۔ حکومتی قرضے میں اضافہ کی ایک وجہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ہے جبکہ اس کی دوسری وجہ مرکزی حکومت کا خسارے کو پوراک رنے کیلئے مرکزی بینک پر انحصار کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply