• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاپان،بیٹے کو20سال تک پنجرے میں قید رکھنے والا باپ گرفتار

جاپان،بیٹے کو20سال تک پنجرے میں قید رکھنے والا باپ گرفتار

جاپان میں پولیس نے ایک 73 سالہ شخص کو اپنے بیٹے کو 20 سال تک لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق یوشیٹین یاماساکی نامی اس شخص نے کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس لیے قید میں رکھا کیوں کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا اور کبھی کبھی پرتشدد ہو جاتا تھا۔ اب اس کی عمر 42 برس ہو چکی ہے۔ لکڑی کا پنجرہ ایک میٹر اونچا اور تقریباً دو میٹر چوڑا تھا اور اسے یاماساکی نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھوپنڑے میں رکھا ہوا تھا۔ اس شخص کا بیٹا جس کی کمر کم جگہ پر رہنے سے دوہری ہو چکی ہے اب حکام کی تحویل میں ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس کی دیکھ بھال اب سماجی بہبود کا ادارہ کر رہا ہے۔ایک سرکاری اہلکار کو یاماساکی کے گھر کے دورے کے دوران اس پنجرے کے بارے میں معلوم ہوا جس نے حکام کو مطلع کیا کہ ایک بیالس شالہ شخص وہاں قید ہے۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یاماساکی نے اپنے ذہنی مسائل کے شکار بیٹے کو پرتشدد ہونے پر 16 سال کی عمر سے ہی قید کر دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق یاماساکی نے خود پر لگے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے اور حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو روزانہ کھانا دیتا تھا اور ہر دوسرے دن نہلاتا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply