• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے: سعید غنی

انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے: سعید غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے جو عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکا میں جائیداد سامنے آنے پر پی پی رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری اور پھر بھی جائیدادیں، یہ ماجرا کیا ہے، لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے املاک خریدنے کے لئے نہیں، عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ صدقہ اور خیرات کی رقم غریبوں کی امانت تھی، انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھٹو اور زرداری خاندان پر سوالات اٹھاتے ہیں وہ 50 سال پہلے دونوں خاندانوں کی حیثیت دیکھیں، عمران خان یا ان کی بہنوں کے پاس دولت کہاں سے آئی، عمران خان اپنا ذریعہ معاش بتائیں، ملک میں سب سے بڑا محل عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کابینہ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا، واضح ہوگیا کہ جے آئی ٹی میں حکومت کی مداخلت زیادہ تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply