• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد،گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف

اسلام آباد،گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف

پاکستان میں شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کے لیے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔ دہشت گردی اور جرائم میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی شناخت اور گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں ملک کی پہلی سیکیورٹی خصوصیات کی حامل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے کہا کہ ایک نئی نمبر پلیٹ متعارف کروا رہے ہیں جو سیف سٹی کیمروں سے منسلک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی چوری ہو جائے یا حادثے کی صورت میں گاڑی سیف سٹی کے کیمرے سے فورا پک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا  کہ ہمیں اطلاع ہے کہ اسلام آباد میں نان کسٹم، ٹمپرڈ اور اسمگل شدہ گاڑیاں بھی موجود ہیں لیکن اسمارٹ نمبر پلیٹ سے اس قسم کی گاڑیاں بھی بچ نہیں سکیں گی۔ اسلام آباد کی نئی نمبر پلیٹ ناصرف ریفلیکٹو ہو گی بلکہ مخصوص سیکیورٹی فیچرز کی حامل تو ہو گی ہی تاہم 5 سال کے عرصے میں پلیٹ میں خرابی پیدا ہونے کی صورت میں شہری کو نئی نمبر پلیٹ مفت فراہم کی جائے گی۔ ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد محمد بلال اعظم نے کہا کہ آن لائن ٹوکن کا اجرا بھی کرایا گیا ہے، اس کے علاوہ چالان ہونے پر واجب الادا ٹوکن بھی موقع پر ادا کرنا ہو گا، اسی طرح گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کا بھی فول پروف انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے آن لائن ٹوکن کے سلسلے میں نادرا سے معاہد ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے سسٹم کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply