چین میں کورونا کے بعد ہنتا وائرس کا قہر

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین نے سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پا لیا تاہم چین کے صوبے یون نان میں نیا وائرس ہنتا کے نام سے پھیل رہا ہے۔

چین میں اس نئے قسم کے وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

امریکا میں واقع سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کے مطابق ہنتا وائرس کی کئی اقسام ہے جو خاص قسم کے چوہے سے پھیلتی ہے اور انسانوں کو متاثر کرتی ہے تاہم ایک متاثرہ انسان سے دوسرے میں پھیلنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کورونا کی طرح ہنتا وائرس بھی سانس کے پورے نظام پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے ہنتا وائرس پلمونری سنڈروم “ایچ پی ایس” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا شکار مریض جریانی بخار اور سانس کے امراض کا نوالہ بن کر ہلاک ہوجاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply