امریکہ میں کورونا سے 706 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے امریکہ میں 706 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 53740 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکہ کے نیویارک شہر میں اس انفیکشن سے سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد کنگس کاؤنٹ میں اس بیماری کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

دوسری جانب فرانس میں عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوگئی ہے۔

فرانس کے وزیرصحت اولیویئر ویرن نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 240 لوگوں کی موت ہوئی۔

فرانس کے وزیرصحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 22300 ہوگئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 4764 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 31070 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 422 ہو گئی ہے۔

برطانیہ کی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1427 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 8077 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 87 افراد کی موت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 90 ہزار436 لوگوں کی کورونا کی تشخیص کی جا چکی ہے جس میں 8077 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا کی وجہ سے اب 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply