ہری پور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق،15زخمی ہو گئے۔
حادثہ تحصیل خانپور میں پیش آیا ، ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس ہری پور سے راولپنڈی جارہی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں