وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےشہریوں کوپریشان نہ کرنےکافیصلہ کرتےہوئےاہم ہدایت جاری کردیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عام شہری کی حیثیت سےجاتی امراسےآفس پہنچ گئیں،مریم نواز کی ہدایت پر راستے میں ٹریفک کو نہیں روکا گیا۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز آج صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر ا ہم میٹنگ کی صدارت کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب منتخب نمائندوں سےملاقات اوراسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گی۔
دوسری جانب مریم نوازنےخان پورکےقریب ٹریفک حادثےمیں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کیااورسوگوارخاندانوں سےاظہارہمدردی وتعزیت کی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں