• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوتم اڈانی پیچھے رہ گئے، مکیش امبانی پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

گوتم اڈانی پیچھے رہ گئے، مکیش امبانی پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار کےمطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر ہے جبکہ گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کو دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے جس کے بعد گوتم اڈانی نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں گوتم اڈانی نے اثاثوں کی مالیت میں مسلسل اضافے سے مکیش امبانی سےایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply