• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی

ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں طبی امداد کیلیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی ہو گئے تاہم انہیں طبی امداد کیلیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ گھوٹکی سے واپسی پر پیش آیا، جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ تھی، خواجہ اظہار کی گاڑی کو حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی اسکواڈ کی گاڑی نے بھی ہٹ کیا جب کہ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری، پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد اور دیگر بھی اسپتال پہنچ گئے۔

عامر خان نے بتایا کہ خواجہ اظہار کے سر میں کافی چوٹ ہے لیکن اب حالت خطرے سے باہر ہیں۔ حادثے میں تین گن مین بھی زخمی ہوئے دو کی حالت تشویشناک ہے جب کہ پیچھے موجود ان کے محافظ کی گاڑی بھی ان کی گاڑی سے ٹکرائی جس سے زیادہ نقصان ہوا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ رات 3 بجے ہمیں حادثے کی اطلاع ملی۔ حادثے کے وقت سنجے پروانی بھی ان کے ساتھ پچھلی گاڑی میں موجود تھے جو محفوظ رہے جب کہ حادثے میں خواجہ اظہار کے محافظ حسن صدام، شیخ منصوراور محمد سلطان زخمی ہوئے۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار کو سر، کمر اور سینے پر چوٹیں آئیں ہیں تاہم وہ ہوش میں ہیں جب کہ ان کے 3 گن مین زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے مزید بتایا کہ اظہار بھائی سمیت 3 محافظ زخمی ہوئے، خواجہ اظہار کا سٹی اسکین مکمل ہو گیا ہے، سر میں شدید چوٹ ہے لیکن کوئی خطرے والی بات نہیں، آپریشن تھٹر میں 6 گھنٹے بعد ان کے زخم کو ٹانکے لگائے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ سٹی اسکین میں جان کو خطرے والی کوئی چیز نہیں آئی ہے خون زیادہ بہہ گیا ہے۔

دوسری جانب سربراہ تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا ٹریفک حادثے میں خواجہ اظہار الحسن اور کارکنان کے زخمی ہونے پر اظہار تشویش اور دعائے صحتیابی کی اپیل اللہ پاک خواجہ اظہار الحسن اور زخمی کارکنان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ تمام کارکنان اور ہمدردوں سے خواجہ اظہار الحسن اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply