چین میں لینڈسلائیڈنگ سے21 افراد ہلاک

چین میں لینڈسلائیڈنگ سے کئی مکانات صفحۂ ہستی سے مٹ گئے، لینڈ سلائیڈنگ میں 21 افراد چل بسے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ژیان کے جنوب میں واقع گاؤں ویزیپنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں دو مکانات صفحہ ہستہ مٹ گئے جب کہ سڑکوں، پلوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 21 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 6 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 10 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اتنی شدت کی تھی کہ امدادی کارروائیوں کے لیے 100 فوجیوں کے ساتھ ساتھ فائر فائٹرز کو بھی طلب کرنا پڑا۔ 11 ایمبولینسیں بھی موجود تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ چین کو حالیہ ہفتوں میں مہلک سیلابوں اور تاریخی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ جس میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply