فیفا ورلڈ کپ 2018: آج کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی؟

فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی چارمیچزشیڈول ہیں، ورلڈ چیمپئین جرمنی ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی یقینی بنانےکیلئے کوریا کیخلاف میدان میں اترےگی۔ اسی گروپ میں سوئیڈن اورمیکسیکوکا سامنا ہوگا۔ میسی کی ارجنٹائن کونائیجیریا کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ آئس لینڈ اورکروشیا آپس میں ٹکرائیں گے۔

فٹبال ورلڈ کپ کے تیرہویں روز پاکستانی وقت کےمطابق شام سات بجے دومیچزکھیلےجائیں گے۔ گروپ سی کےدومیچزمیں ناقابل شکست فرانس کا آخری ٹاکرا ڈنمارک سے ہوگا۔

اسی گروپ میں آسٹریلیا اورپیرو کےدرمیان سوچی میں مقابلہ ہوگا۔ سوکروز کو ناک آؤٹ مرحلےتک رسائی کیلئے نہ صرف بڑےمارجن سےفتح درکارہے بلکہ ضروری ہےکہ فرانس ڈنمارک کوشکست دے۔

گروپ ڈی میں کروشیا اورآئس لینڈ رات گیارہ بجے روستوو میں مدمقابل ہوں گے، آئس لینڈ کوآخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنانےکی امیدیں روشن رکھنےکیلئےکروشیا کوہرانا ہوگا۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی رنراپ ارجنٹائن کی ٹیم گروپ ڈی میں مشکلات کا شکارہے۔ میسی الیون نےآئس لینڈ کیخلاف میچ برابرکھیلا جبکہ کروشیا کےہاتھوں تین صفرسےعبرت ناک شکست ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ارجنٹائن کی ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی کا دارومدار نہ صرف نائیجیریا کیخلاف کامیابی پر ہے بلکہ یہ بھی  ضروری ہے کہ کروشیا آئس لینڈ کیخلاف میچ برابرکھیلےیااسےشکست دے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply