‘کون بنے گا کروڑ پتی’ سیزن 15 کا آج سے آغاز،

امیتابھ بچن کا’’ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن (KBC) 15 ‘‘ آج 14 اگست کو پیش کیا جارہا ہے ۔ شائقین گیم میں کئی نئی خصوصیات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن اپنے ریئلٹی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) کا سیزن 15 شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بگ بی امیتابھ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا ‘اٹوٹ انگ’ بن گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کے لیے سامعین سے جڑنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

KBC15 شو کی میزبانی امیتابھ کر رہے ہیں۔ KBC 15 پیر (14 اگست) کو رات 9 بجے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر شروع ہوگا۔ یہ ہر پیر تا جمعہ رات 9 بجے نشر ہوگا۔

KBC 15میں نیا کیا ہے؟

KBC 15 میں ایک نیا اضافہ ‘Super Sandook’ ہے، جو کہ مقابلہ کرنے والے کو کھوئے ہوئے چانس کو ازسر نو زندگی دے سکتا ہے۔

جبکہ سیزن 15 میں ایک اور تبدیلی ‘دیش کا سوال’ ہے، جو سامعین کی زیادہ شرکت کو جوڑے رکھنا یقینی بنائے گی۔

ویڈیو کال اے فرینڈ اینڈ آڈینس پول کے ساتھ، فارمیٹ میں ‘ڈبل ڈِپ’ کے نام سے ایک نئی لائف لائن شامل کی گئی ہے۔

ناظرین اس سیزن میں فاسٹسٹ فنگر فرسٹ فیچر بھی دیکھیں گے۔

امیتابھ نے کہا ہے کہ “کون بنے گا کروڑ پتی ہمیشہ ’’گیاندار ‘‘(معلوم)، ’’دھندار‘‘ (مالی فائدہ) اور’’ شاندار’’ (عظیم الشان) رہا ہے، لیکن اس کے 15 ویں سیزن میں، ہم ایک نئی شروعات کریں گے- ایک ترقی پذیر بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس کی خواہشات، اور اس کے شہری جو بڑے خواب دیکھتے ہیں۔”

Advertisements
julia rana solicitors

یادرہے 2000 میں شروع ہونے کے بعد سے اس کی میزبانی امیتابھ کر رہے ہیں۔ شو کے صرف تیسرے سیزن کی میزبانی اداکار شاہ رخ خان نے کی۔ سیزن 7 (2013) میں، سب سے اوپر انعام 7 کروڑ روپے تھا اور اسے 2022 میں سیزن 14 میں بڑھا کر 7.5 کروڑ کر دیا گیا تاکہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منایا جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply