• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد پانچویں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

مظفرآباد ڈویژن میں کل 6 لاکھ 95 ہزار 49 ووٹرز ہیں جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 747 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 302 ہے۔

مظفر آباد ڈویژن میں 614 بلدیاتی نشستوں پر 31 خواتین سمیت 2 ہزار 725 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 19 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

انتخابات میں تحریک انصاف کے 575، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے 545 اور مسلم لیگ ن کے 465 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی سب بڑی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے صرف 113 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحریک لبیک نے 67 اور جماعت اسلامی نے 46 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جبکہ آزاد امیدوار کے طور 900 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply