ڈکیٹ شہری کو 11 کروڑ روپے سے محروم کرگئے

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردارت ہوئی ہے جس میں شہری 11 کروڑ روپے سے محروم ہو گیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 5 میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو راستے میں لوٹ لیا گیا۔

2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری ذوالفقار علی سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی جو 19 نومبر کو بیرونِ ملک سے کراچی آیا تھا ۔

ذوالفقار علی کے مطابق 21 نومبر کو میں نے بینک سے رابطہ کر کے رقم نکالنے کا کہا تھا، 24 نومبر کو بینک انتظامیہ نے 5 لاکھ ڈالرز میرے حوالے کیے، بینک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب مسلح ملزمان نے مجھے لوٹ لیا۔

5 لاکھ ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ بنتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply