پرینکا چوپڑا کیلئے اعزازی ڈگری

ممبئی۔۔اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو بریلی بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری سے نوازا جائیگا۔ یونیورسٹی کے چانسلر کیشوکمار اگر وال تقریب منعقد کرکے پرینکا کو اعزازی ڈگری سے نوازیں گے۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر ماحولیات ہرش وردھن اور یوپی کے وزیر خزانہ راجیش اگروال موجود ہونگے۔واضح ہو کہ پرینکا تقریباً5سال بعد اپنے آبائی شہر آرہی ہیں ۔35سالہ اداکارہ کی والدہ مدھو چوپڑا نے کہا کہ سماجی خدمات پربیٹی کواعزاز ملنے سے مجھے بیحد خوشی ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply