بلوچستان کے اردو افسانہ نگار زرک میر کے افسانوں پر مشتمل کتاب ” گوشئہ زرک ” اب لاہور میں بھی ” بُک ہوم ” پر دستیاب ہے ۔
کتاب میں لاہور کی ایک طوائف کا بلوچ نوجوان سے مکالمہ پر محیط افسانہ ” بلوچی شلوار ” بھی شامل ہے ۔
سعادت حسن منٹو کا اپنی اہلیہ صفیہ کیساتھ ایک خیالی مکالمہ ” منٹو کا درد ” جبکہ “منٹو کا خدا کو چیلنج ” کے نام سے ایک خوبصورت افسانہ بھی شاملِ حال ہے جس میں منٹو کو دوزخ میں طوائفوں کیساتھ ایک دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
کتاب میں شامل تین افسانے ایسے ہیں جن میں سعادت حسن منٹو مرکزی کردار ہیں ۔ مصنف نے ان افسانوں کو خیالی انداز میں مختلف پیرائے میں لکھاہے ۔ جن میں “منٹو کا درد ۔ بے وطن منٹو اور منٹو کا خدا کو چیلنج ” شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ کتاب میں بلوچستان کی ثقافت روایات اور سیاست پر منبی افسانے اور مضامین شامل ہیں جن میں مصنف کا پہلا افسانہ ” کبڑا چیف ” بھی شامل ہے جس میں کبڑا چیف کے انوکھے انصاف کی نرالی منطق کو زیرِ قلم لانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
افسانہ ” شش گور” میں بلوچستان کی ایک مظلوم عورت کیساتھ مکالمہ شامل ہے ۔عورت اپنی کہانی انتہائی دردناک انداز میں سناتی ہے ۔
اس کے علاوہ کتاب میں مزید دلچسپ افسانے ” دوگھونٹ ، کچے آم ، آدابِ مباشرت ، ضرورت مند ، سینے کا اُبھار ، لڑکی باز ، لال شلوار اور لال سیب” وغیرہ شامل ہیں ۔

کتاب میں کُل 30 افسانے اور 7 مضامین شامل ہیں جن میں ایک مختصر سفر نامہ بھی ہے ۔
کتاب کو بلوچستان میں زبردست پذیرائی ملی ہے ۔
کتاب رعایتی قیمت پر ” بُک ہوم ” 46مزنگ روڈ لاہور پر دستیاب ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں