• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 17 مسافر زخمی

خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 17 مسافر زخمی

 خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث 17 مسافر زخمی ہوگئے۔  ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ سوہان برج اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثے سے مجموعی طور پر 17 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے بعد کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کندیاں جنکشن سے امدادی ٹرین حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply