روس کی جانب سے یوکرین کے شاپنگ مال پر میزائل حملے میں 16 افراد ہلاک 59 زخمی ہوگئے۔
یوکرین کے شہرکریمینچوک کے شاپنگ مال پر روسی میزائل حملہ کیا گیا۔ حملے میں 16 افراد مارے گئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔راکٹ حملے کے بعد پورے شاپنگ سینٹر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق روسی افواج نے شاپنگ مال پر راکٹ داغے۔ جہاں ایک ہزار سے زائد شہری موجود تھے۔
Advertisements

انہوں نے روسی حملے کو شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قریب میں کوئی فوجی ہدف نہیں تھا جس پر روس نشانہ بنا سکتا ہو۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں