• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو میں ایک ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔15 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے لارواث ٹرک ملا ۔ جس میں 46 افراد مردہ پائے گئے ۔ اور مزید 15 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خیال کیا جا رہاہے کہ یہ لاشیں تارکین وطن کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ انسانی اسمگلنگ کا لگتا ہے۔ اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ٹیکساس میں واقع سان انتونیو کا علاقہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور انسانی سمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے۔

انسانی سمگلر امریکہ میں بنا دستاویزات کے داخل ہونے والے تارکین وطن کو منتقل کرنے کے لیے لاریوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سان انتونیو کے فائر چیف چارلس ہڈ کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بچ جانے والے افراد کا جسم بہت گرم تھا اور وہ ہیٹ سٹروک اور گرمی سے نڈھال حالت میں تھے۔ بچ جانے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply